مینال خان اور ایمن خان کی مایا علی کے والد کی آخری رسومات میں شرکت

مینال خان اور ایمن خان کی مایا علی کے والد کی آخری رسومات میں شرکت
 مینال خان اور ایمن خان کی مایا علی کے والد کی آخری رسومات میں شرکت

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ مینال خان اور ایمن خان لاہور میں مصروف دن گزارنے کے بعد کراچی واپس روانہ ہوگئیں۔ دونوں بہنوں نے مایا علی کے والد کی آخری رسومات میں بھی شرکت کی جس کے بعد انہیں نے اپنے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں سے ملاقات کی ۔مینال خان نے’’پاکستان‘‘کوبتایا کہ وہ صرف ایک دن کے لئے لاہور آئی ہیں جبکہ جلد ہی وہ ایک سیریل کی ریکارڈنگ کیلئے دوبارہ لاہور آئیں گی ۔انہوں نے مزیدبتایا کہ ان کے تین نئے ڈرامے جلد ہی شروع ہونے والے جن میں وہ ڈاکٹر یونس بٹ کے لکھے ہوئے سٹ کام’’ہم سب عجیب سے ہیں‘‘ کے بارے بہت پرجوش ہیں۔

مزید : کلچر


loading...