پاکستان ٹیلیویژن کے پروڈیوسر یاور حیات خان کی رسم قل

پاکستان ٹیلیویژن کے پروڈیوسر یاور حیات خان کی رسم قل

لاہور(فلم رپورٹر )پاکستان ٹیلیویژن کے پروڈیوسر یاور حیات خان کی رسم قل گزشتہ روز ان کی رہائشگاہ پر ادا کی گئی جس میں نامور ادبی،سماجی اور شوبز سے تعلق رکھنے والے معروف ڈائریکٹر اور پی ٹی وی کے سابق سینئر پروڈیوسر ایوب خاور،فلم ڈائریکٹرالطاف حسین، شجاعت حسین ،پرویز رضا اوردیگر شخصیات نے شرکت کی ۔دریں اثنا پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹرکی مسجد میں بھی آج مرحوم پروڈیوسر یاور حیات خان کے ایصالِ ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔پی ٹی وی سینٹرل ایمپلائز یونین کے مرکزی صدر جہانگیر خان نے یاور حیات کی پی ٹی وی کیلئے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یاور حیات ایک فرد نہیں بلکہ ایک اکیڈمی کا نام ہے ۔پبلک ریلشن آفیسر محمد کاملین خان نے کہا معروف پی ٹی وی پروڈیوسر یاور حیات کی پروفشنل لائف شوبز اور ابلاغ عامہ کے طلبہ کیلئے ایک انمول تحفہ ہے اسلئے اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو ان کی زندگی پر سپیشل رپورٹس اور تھیسس لکھنے چاہییں تاکہ آنے والی نسل تک ان کے پروڈکشن اور ڈائریکشن کے فن کومنتقل کیا سکے ۔

مزید : کلچر


loading...