ہدایتکار اختر رشید کی نئی فلم ’’گوری ‘‘کی کہانی مکمل ،فنکاروں کے انتخاب کیلئے آڈیشن جاری

ہدایتکار اختر رشید کی نئی فلم ’’گوری ‘‘کی کہانی مکمل ،فنکاروں کے انتخاب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اے این این) فلم اور ٹی وی کے معروف ہدایتکار اختر رشید کی نئی فلم ’’گوری ‘‘کی کہانی مکمل کرلی گئی، فنکاروں کے انتخاب کیلئے آڈیشن جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہدایتکار اختر رشید نے نئی فلم شروع کی ہے جس کی کہانی معروف مصنف ڈاکٹر اجمل ملک نے لکھی ہے فلم کے پروڈیوسر چودھری اعجاز، حسن اختر اور معاون فلمساز زیڈ اے شیخ ہیں۔اختر رشید نے کہا کہ فلمسازکی طرف سے مجھے تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ میں ایک اچھی فلم بناسکوں۔میں نے 30سے زائد ڈامے بنائے ہیں جبکہ 4فلمیں بناچکا ہوں یہ میری پہلی اُردو فلم ہے جس میں نئے اور پرانے چہروں کو شامل کیا جائے گا۔

پاکستان فلم انڈسٹری اب بہتری کی طرف گامزن ہے اب وقت ہے کہ مقامی فلموں کو کامیابی ملے بھارتی فلموں کی بندش سے ہماری انڈسٹری کو ضرور فائدہ اُٹھانا چاہیے۔فلم کی شوٹنگ آئندہ چند دنوں میں شروع کردی جائے گی۔

مزید :

کلچر -