اداکاری کے ساتھ پروڈکشن کے شعبے میں آسکتی ہوں ،سوناکشی سنہا

اداکاری کے ساتھ پروڈکشن کے شعبے میں آسکتی ہوں ،سوناکشی سنہا
 اداکاری کے ساتھ پروڈکشن کے شعبے میں آسکتی ہوں ،سوناکشی سنہا

  


ممبئی(آن لائن)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ اداکاری سے بہت محظوظ ہوتی ہوں ،پروڈکشن کے شعبے میں آسکتی ہوں مگر فی الحال تمام تر توجہ اپنی اداکاری پر مرکوز ہے ، شادی کوئی بچوں کا کھیل نہیں ،اس کیلئے اپنا کیریئر داؤ پر لگانا پڑتا ہے ، ابھی اس کھیل سے دور ہی رہنا چاہتی ہوں۔بھارتیجریدے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پروڈکشن کے شعبے میں آسکتی ہوں لیکن فی الحال میری تمام تر توجہ اداکاری کی طرف مبذول ہے ، انہوں نے کہاکہ میرا اپنا خا ندانی پروڈکشن ہاؤس بھی ہے مگر اداکاری ایسا کام ہے جس سے محظوظ ہوتی ہوں اور مجھے اس کام پر وقت کے ساتھ ساتھ مہارت حاصل ہوئی ہے۔سوناکشی نے بتایا کہ رواں سال ان کی فلمی مصروفیات زیادہ ہیں ، اس لئے آج کل میڈیا پر کم نظر آتی ہوں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شادی کوئی بچوں کا کھیل نہیں ، اس کیلئے اپنا کیریئر داؤ پر لگانا پڑتا ہے ، اس لئے ابھی اس کھیل سے دور ہی رہوں گی ۔تاہم جب شادی کروں گی تو چھپ چھپا کر نہیں سب کے سامنے کروں گی۔

مزید : کلچر


loading...