پٹرولنگ پولیس کے گشت ایریا میں توسیع کی جائے

پٹرولنگ پولیس کے گشت ایریا میں توسیع کی جائے

مکرمی!عرفان شہید نشتر آباد پٹرولنگ پولیس کی گشت کی حد 58 بیریئر تک ہے اس کے ساتھ ہی رابطہ سڑک چک نمبر 58 جنوبی ڈوگرانوالا شروع ہو جاتی ہے جس کا فاصلہ تقریباً 2 کلومیٹر ہے اور اس 2 کلومیٹر ایریا میں اکثر ڈکیتی کی وارداتیں ہوتی ہیں۔ غریب مزدور شام کو پہاڑی پر سے مزدوری کر کے گھر کو لوٹتے ہیں تو راستے میں لوٹ لئے جاتے ہیں اور ڈاکوؤں سے مار کھا کر گھر آ جاتے ہیں۔ اگر اس سڑک کو پٹرولنگ پولیس کے گشت ایریا میں شامل کر دیا جائے تو عوام میں تحفظ کا احساس پیدا ہوگا اور ڈکیتی کی وارداتیں بھی کم ہو جائیں گی۔رابطہ سڑک کو عرفان شہید نشتر آباد پٹرولنگ پولیس گشت ایریا میں شامل کیا جائے۔ (رانا محمود احمد، سرگودھا)

مزید : اداریہ


loading...