دیر آید درست آید!

دیر آید درست آید!

مکرمی !عمران خان نے دھرنے کا ارادہ ختم کر کے قوم پر احسان کیا ہے۔ 2نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا ارادہ ترک کر کے انہوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ دیر آید درست آید! اب جب کہ سپریم کورٹ نے پانامہ پیپرز کے بارے میں درخواست پر سماعت شروع کر دی ہے تو سب پارٹیوں کو آرام سے بیٹھ جانا چاہیے اور سپریم کورٹ کو اُ س کا کام کرنے دینا چاہیے۔اکتوبر کے مہینے میں سب لوگ اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کی وجہ سے پریشان رہے کہ پتہ نہیں کیا ہوگاکیونکہ جب بھی کوئی لانگ مارچ یا دھرنا ہوتا ہے تو بھگتنا عوام کو پڑتاہے۔لوگوں کوطرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس وقت ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر اگر ہمیں بھارت سے مقابلہ کرنا ہے اور دہشت گردی سے چھٹکارہ پانا ہے۔ امید ہے کہ اب حکمرانوں کو اپنا کام کرنے دیا جائے گا اور سپریم کورٹ کو بھی، تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ (نداء یٰسین،لاہور)

مزید : اداریہ


loading...