مسلم ٹاؤن میں 45 سالہ شخص پرُ اسر ار طور پر ہلاک
لاہور (وقائع نگار ) مسلم ٹاؤن کے علاقے میں 45 سالہ جمیل نامی شخص پرُ اسر ار طور پر ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق متو فی کرسچین کالونی کوٹ لکھپت کا رہنے والا ہے، پولیس نے لو احقین کو اطلاع دے دی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جمیل ذہنی طور پر پر یشان تھا ۔اس کی لاش سڑک کے کنارے پڑی ہوئی ملی ہے جس کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے، جلد ہی اصل حقائق سامنے آ جائیں گے۔