رائیو نڈ، سر وس اسٹیشن کے مالک کو قتل کرنے والے ملزموں کا سراغ نہ مل سکا

رائیو نڈ، سر وس اسٹیشن کے مالک کو قتل کرنے والے ملزموں کا سراغ نہ مل سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (وقائع نگار ) رائیو نڈ میں دو روز قبل سر وس اسٹیشن کے مالک کو قتل کر کے لاش گند ے نالے میں پھینکنے والے ملزموں کا کوئی سراغ نہ مل سکا پولیس نے نا معلوم قاتلوں کے خلاف عبد الجبار کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ عبد الجبار دو روز قبل گھر سے گیا تھا کہ لاپتہ ہو گیا اور بعد ازاں اس کی لاش نالہ کے قریب سے برآمد ہوئی ۔پولیس نے گزشتہ روز مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل کر کے ورثا کے حوالے کر دیا جس کو بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -