گارڈن ٹاؤن ، تیز رفتار رکشہ بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا ، ڈرائیور شدید زخمی

گارڈن ٹاؤن ، تیز رفتار رکشہ بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا ، ڈرائیور شدید ...

لاہور (وقائع نگار ) گارڈن ٹاؤن انڈر پاس پر تیز رفتار رکشہ بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا، حادثے میں رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاؤن انڈر پاس پر تیز رفتار رکشہ فٹ پاتھ سے ٹکرا نے کے باعث رکشہ ڈرائیور محمد فیاض شدید زخمی ہوگیا، رکشے کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والے ڈرائیور محمد فیاض کوطبی امداد کے لئے ہسپتال میں منتقل کردیا۔ تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثات کی شرح میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، اکتوبر میں 2775 ٹریفک حادثات میں 22 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ کم عمر ڈرائیور اور تیزرفتاری ہے۔

مزید : علاقائی


loading...