اغوا کے بعد قتل ہونے والے شخص کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا
لاہور(وقائع نگار) شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے چند روز قبل اغوا کے بعد نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے 35سالہ شخص شہبازکے قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے،ملزمان پہلے بھی اغوااورقتل کی کئی وارداتیں کرچکے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان خان تحسین اور اس کا بیٹا حیدر بٹ رینٹ پر کار لیتے تھے اور بعد ازاں ڈرائیور کو قتل کر کے کار کو بیچ دیتے تھے ۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ملزمان کے مطابق انہوں نے 35سالہ شہباز کو اغوا کر کے فیصل آباد لے جا کر قتل کر دیا اور اس کی کار کو فروخت کر دیا ۔پولیس نے اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کوکار ٹریکر اوررینٹ کے ریکارڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے شامل تفتیش کیا گیا اورانہوں نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم کر لیا۔