سندر ، 65سالہ پیر اپنے مرید کے گھر پرُاسرار طور پرجاں بحق

سندر ، 65سالہ پیر اپنے مرید کے گھر پرُاسرار طور پرجاں بحق

لاہور (وقائع نگار ) سندر کے علاقہ میں 65سالہ شخص پرُاسرار طور پرجاں بحق ہوگیا ۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔بتایا گیا ہے کہ اللہ دتہ نامی شخص سندر کے علاقہ 284عمربلاک بحریہ ٹاؤن کے زیرتعمیر گھر کا چوکی دار تھا۔ اللہ دتہ کے پیر اسماعیل علی شاہ لاہور میں اس کے پاس ملنے آئے ہوئے تھے اور رات گئے پرُاسرارطور پرہلاک ہوگئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے قانونی کارروائی کرکے پوسٹمارٹم کے بعد متوفی کی لاش ان کے بیٹوں مخدوم امین اور ممتازشاہ کے حوالے کردی ۔متوفی کے ورثا لاش اپنے گاؤں وہاڑی لے گئے۔

مزید : علاقائی


loading...