قصور کے گردونواح میں متعدد افراد کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا

قصور کے گردونواح میں متعدد افراد کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا

قصور(بیورورپورٹ)قصور کے گردونواح میں متعدد افراد کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کوٹرادہاکشن کے نواحی گاؤں مان سنگھ میں ملک لیاقت اور اس کے اہل خانہ کی عدم موجودگی میں نامعلوم ملزمان ان کے گھر میں داخل ہو کر پندرہ لاکھ روپے کی نقدی چھ تولہ کے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی ساما ن لوٹ کر لے گئے۔موضع کھارا کے نزدیک دو ڈاکوؤں نے رزاق سے چھ ہزار روپے کی نقدی چھین لی۔بائی پاس سہاری روڈ کے نزدیک ڈاکوؤں نے ڈالا سوار سلیم سے پچاس ہزار روپے کی نقدی چھین لی۔ویگن مین سوار ہو کر لاہور سے قصور آنے والے ارشد جمال کی جیب سے سٹیل باغ کے نزدیک نامعلوم ملزمان نے ستر ہزار روپے اور موبائل فون وغیرہ نکال لیا۔

مزید : علاقائی


loading...