رائیونڈ ، تبلیغی اجتماع سے مشکوک شخص پکڑا گیا ، پوچھ گچھ کیلئے نامعلومقام پر منتقل

رائیونڈ ، تبلیغی اجتماع سے مشکوک شخص پکڑا گیا ، پوچھ گچھ کیلئے نامعلومقام پر ...

 لاہور (وقائع نگار ) رائیونڈ تبلیغی اجتماع سے بائیو میٹرک تصدیق کے دوران مشکوک شخص کو حراست میں لے کرپوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق رائیونڈ میں ہونے والے تبلیغی اجتماع کے موقع پر پولیس کی جانب سے شرکا کی بائیومیٹرک مشین کے ذریعے تصدیق کی جارہی ہے۔تصدیق کے دوران لاہور گلبرگ کے شناختی کارڈ کی فوٹوکاپی لے کرآنے والے بہرام خان کا نادراریکارڈ ژوب کا تھا۔پولیس نے مشکوک شخص کوحراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔اسی طرح دو روز قبل بھی بائیومیٹرک تصدیق کے دوران مشکوک شخص کو حراست میں لیا گیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا تھاکہ اجتماع میں آنے والے ہرشخص کو بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ہی اندرجانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...