صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

لاہور(وقائع نگار)صوبائی دار الحکومت میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارادتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاروں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے اقبال ٹاؤن میں علی سے 2لاکھ روپے مالیت کی نقدی و زیورات ،لٹن روڈ میں ڈاکوؤں نے محمد حسن سے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور موبائل لوٹ لئے۔ شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے اکمل سے ایک لاکھ 40ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے جنید سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی ،نشتر کالونی میں ڈاکوؤں نے قمر سے 1لاکھ 80ہزار روپے مالیت کی طلائی چوڑیاں ، مزنگ میں ڈاکوؤں نے محسن سے 56ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،برکی میں ڈاکوؤں نے باجوہ سے 37ہزار 5سو روپے مالیت کی نقدی وموبائل ،رائیونڈ سٹی میں ڈاکوؤں نے احسان سے 6ہزار روپے مالیت کی نقدی ،نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے نذیر سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی ،لیپ ٹاپ اور موبائل چھین لئے۔علاوہ ازیں شاہدرہ میں پرویز ،گلشن اقبال میں ڈاکٹر عزیز کی گاڑیاں ،جبکہ ساندہ میں عالم ،باغبانپورہ میں وقار ،پرانی انارکلی میں شریف ،قلعہ گجر سنگھ میں الطاف ،نولکھا میں عدیل ،ڈیفنس اے میں تیمور ،فیصل ٹاؤن میں بلال ،داتا دربار میں وسیم ،شاد مان میں برکت ،فیکٹری ایریا میں اشتیاق،رائیونڈ سٹی میں منیر ،مزنگ میں نواز ،مانگا منڈی میں وسیم ،سول لائن میں حمزہ ،لیاقت آباد میں جاوید ،گجر پورہ میں زاہد اور عامر کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید : علاقائی


loading...