شیخوپورہ :اینٹی کرپشن ٹیم نے ہیڈ کانسٹیبل کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا

شیخوپورہ :اینٹی کرپشن ٹیم نے ہیڈ کانسٹیبل کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں ...

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے سول جج عبدالرحمن وڑائچ کی نگرانی میں ایس ای واپڈا آفس چوک میں چھاپہ مار کر تھانہ بھکھی کے ہیڈ کانسٹیبل تنویر گجر کو 8ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس کے خلاف گاؤں پیر کوٹ کے نوجوان فہد محمود نے درخواست دی تھی، دریں اثناء محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے شیخوپورہ میں چھاپہ مار کر ایک معروف سیاسی رہنما کے بھائی سمیت دو افراد کو پکڑنے کی ناکام کوشش کی جن کے خلاف تین سال قبل اراضی کے فراڈ کا مقدمہ محکمہ اینٹی کرپشن کے تھانہ ڈی اے سی اے میں درج ہوا تھا محکمہ اینٹی کرپشن کے انسپکٹر ضیغم خلیل نے بتایا ہے کہ ایک سرکاری افسر نے قصور میں تعیناتی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 1305کنال اراضی پہلے ایک فرنٹ مین محمد اسلم کے نام الاٹ کی جس کو بعدازاں ایک سابق ایم این اے کے بھائی کے نام پر ٹرانسفر کردیا گیا ، اس مقدمہ میں دونوں افراد نے عدالت عالیہ سے عبوری ضمانت قبل از گرفتار ی کروالی تھی جس کو ہفتہ کے روز لاہور ہائی کورٹ نے خارج کردیا۔

، دریں اثناء محکمہ اینٹی کرپشن نے اراضی فراڈ کیس میں ملوث منڈی ڈھاناں سنگھ کے پٹواری مراتب علی کو گرفتار کرکے اس کا ریمانڈ حاصل کرلیاہے۔

مزید : علاقائی


loading...