فاروق آباد:مبینہ بد اخلاقی اورتشدد سے جواں سالہ شخص کی ہلاکت

فاروق آباد:مبینہ بد اخلاقی اورتشدد سے جواں سالہ شخص کی ہلاکت

فاروق آباد ( نامہ نگار،نمائندہ خصوصی) ٹریکٹر ورکشاپ میں مبینہ طور پر بد اخلاقی اورتشدد سے جواں سالہ شخص کی ہلاکت ،نوجوان کی پر اسرار موت سے علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا ،بتایا گیا ہے کہ بلال ظفر ولد ظفر علی قوم گجر اپنا ٹریکٹر ٹھیک کروانے کیلئے ارشد عرف مانو مستری کی ٹریکٹر ورکشاپ لاری اڈہ پر لایا ورکشاپ میں رات گئے مرمت کاکام ہوتا رہا صبح جب دوبارہ ورکشاپ کو کھولا گیا تو جواں سالہ شخص بلا ل مردہ حالت میں پایا جس کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نوجوان کو مبینہ طور پر بد اخلاقی اور تشدد کرکے موت کے گھاٹ اُتار اگیا ہے مقامی پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکرقانونی کاروائی شروع کر دی ہے اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...