ڈسکہ:گھریلو رنجش پر خاتون کااقدام خود کشی، ٹریفک حادثہ میں2 افراد زخمی

ڈسکہ:گھریلو رنجش پر خاتون کااقدام خود کشی، ٹریفک حادثہ میں2 افراد زخمی

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)گھریلو رنجش پر خاتون کی خود کشی کی کوشش جبکہ ٹریفک کے حادثہ میں دو افراد زخمی واقعات کے مطابق ڈسکہ کی رہائشی زاہدہ کا گھریلو حالات کی وجہ سے گھر والوں سے جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز بھی اس کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے دلبرداشتہ ہو کر گھر میں پڑا تیزاب پی لیا حالت خراب ہو نے پر اسے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ڈسکہ کا شہزاد اور نصیر الگ الگ موٹر سائیکلوں پر سوار جا رہے تھے کہ لاری اڈا کے قریب موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے دونوں زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید : علاقائی


loading...