اوکاڑہ ، پولیس کی حراست سے فرار ہونیوالے 2ڈاکوؤں کا تعاقب مقابلے میں ہلاک

اوکاڑہ ، پولیس کی حراست سے فرار ہونیوالے 2ڈاکوؤں کا تعاقب مقابلے میں ہلاک

 اوکاڑہ(بیورو رپورٹ) باری پور کے قریب پولیس مقابلہ، ڈکیتی اور بد اخلاقی میں ملوث دو خطرناک ڈاکو مقابلے میں مارے گئے۔بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل دوران ڈکیتی ملزمان اکرم ،منصف اور ان کے دو ساتھیوں نے دو بچیوں کو بد اخلاقی کا نشانہ بنایا تھا جن کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے ان کی دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کر رکھی تھی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی دیپالپور ملک طارق جاوید اعوان نے بتایا کہ گزشتہ شام پولیس پارٹی ان کو ریکوری کے لئے لے جا رہی تھی جب وہ برج الیاس قائداعظم چوک کے قریب پہنچے تو مسلح افراد نے پولیس موبائل پر حملہ کر دیااور اکرم اور منصف کو پولیس کی حراست سے چھڑوا لیا اور پولیس ملازمین سے اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے۔واقعہ پر ڈی پی او اوکاڑہ فیصل رانا کے حکم پر ضلع بھر کی ناکہ بندی کرتے ہوئے پولیس ٹیموں نے فرار ملزمان کا تعاقب شروع کر دیا۔ کوٹ باری کے قریب ملزمان اور پولیس پارٹی کا آمنا سامنا ہو گیا ۔ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ میں پولیس حراست سے فرار ہونیو الے دونوں خطرناک ملزمان اکرم اور منصف مارے گئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی قریبی فصلوں کے راستے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس مصروف عمل ہے۔ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے قریب سے اسلحہ اور گولیاں ملیں جنہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ڈی پی او فیصل رانا کے مطابق مارے جانیو الے دونوں ملزمان انتہائی خطرناک تھے جو کہ دوران وارادت بچیوں کی عزتیں پامال کرتے تھے اور درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے ۔

مزید : علاقائی


loading...