حکومتی عدم توجہی سے ملک میں کپاس کی فصل زبوں حالی کا شکار

حکومتی عدم توجہی سے ملک میں کپاس کی فصل زبوں حالی کا شکار

اسلام آباد (آن لائن) حکومتی عدم توجہی گزشتہ تین سالوں سے ملک میں کپاس کی فصل زبوں حالی کا شکار جس کی وجہ سے کاٹن انڈسٹری کو خاطر خواہ نقصان پہنچا ہے ۔ فصلوں کے لئے بجلی کے ٹیرف میں 3روپے کمی بھی صنعتوں کو درپیش مسائل سے نہ بچا سکی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں کاٹن کی فصل مسائل سے دوچار ہے اور ہرگزرتے سال کے ساتھ ہی کاٹن کی فصل میں کمی واقع ہو رہی ہے اور گزشتہ تین سالوں میں تو کاٹن کی فصل کی پیداوار انتہائی کمی کا سامنا کر رہی ہے ۔ جس کی بڑی وجہ کاٹن کی فصل پر عدم توجہی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں کاٹن کی فصل بیماریوں سے دوچار ہو جاتی ہے اور حکومتی اداروں نے اس پر کوئی بھی خاص قسم کی ریسرچ نہیں کی جس کی وجہ سے یہ فصل کسانوں کے لئے منافع بخش ہونے کی بجائے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے ۔ ایک طرف تو کاٹن کی فصل فی ایکڑ پیداوار میں کمی آئی ہے جبکہ دوسری جانب کاٹن کے نرخ بھی کاشت کار کے لئے قابل قبول نہیں ہیں ۔ واضح رہے کہ انڈیا جو کہ کاٹن کی فیکٹری میں پاکستان سے پیچھے تھا اب پاکستان سے کئی گناہ بڑھ گیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...