جنوبی افریقہ کے کئی علاقوں میں پانی کی شدید قلت،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

جنوبی افریقہ کے کئی علاقوں میں پانی کی شدید قلت،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

جوہانسبرگ،پریٹوریا(بیورورپورٹ)جنوبی افریقہ کے کئی علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہو گئی ہے،ٹشوانے میں پانی کا پریشر پندرہ فیصد کم ہو گیا ہے،اور بعض علاقوں میں نلکے خشک ہو چکے ہیں،میونسپلٹی نے شہریوں سے کہا ہے کہ ایک ایک قطرہ قیمتی ہے شہری پانی کے استعمال میں احتیاط کریں۔ایل بلاک میں میں پانی بالکل ناپید ہو چکا ہے،اے اے،سی سی،ایف،جی،یو یو،وی ڈبلیو، میں بھی پانی ناپید ہے،جبکہ بلاک کے اور ایل پہلے ہی بند ہو چکے ہیں،میونسپلٹی نے لوگوں کوگھروں تک پانی پہنچانے کے لئے ٹینکروں کا بندوبست کیا جا رہا ہے ۔پریٹوریا ایسٹ میں بھی پانی کی صورتحال خراب ہو چکی ہے اور ستائیس فیصد تک پانی کی کمی ہو چکی ہے،اور شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں،وان ڈیم میں چھبیس فیصد پانی رہ گیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش ہونے سے ہی پانی کی اس کمی پر قابو پایا جا سکے گا۔

مزید : عالمی منظر


loading...