لاپتہ طالبہ بچے کے ہمراہ ملی ہے،نائجیرین فوجی حکام

لاپتہ طالبہ بچے کے ہمراہ ملی ہے،نائجیرین فوجی حکام

ابوجہ (اے پی پی) نائجیریا کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ دو سال قبل چیبوک سے اغوا ہونے والی سکول کی طالبات میں سے ایک طالبہ مل گئی ہیں جن کے ساتھ ان کا دس ماہ کا بچہ بھی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فوج کے ترجمان سنی عثمان کا کہنالی طالبہ کو سمبیا کے جنگلات میں بوکو حرام کے ایک اڈے سے شدت پسندوں کے نکلنے کے بعد وہاں کی جانے والی تلاشی کے دوران ملی ہیں۔واضح رہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے ساتھ مذاکرات کے بعد 21 طالبات کو رہائی ملی تھی۔

اپریل 2014 ء میں 270 سے زائد طالبات کو ملک کے شمال مشرقی گاؤں سے اغوا کیا گیا تھا۔

مزید : عالمی منظر


loading...