حجر اسود کو بوسہ دینے کیلئے خواتین کے اوقات مقرر کرنے کی تجویز

حجر اسود کو بوسہ دینے کیلئے خواتین کے اوقات مقرر کرنے کی تجویز

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی مذہبی امور کمیٹی میں دوران طواف حجر اسود کو بوسہ دینے کے لیے خواتین کے اوقات کار مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تجویز رکن شوریٰ ڈاکٹر موضی الدغیثر نے پیش کی، تجویز میں کہا گیا ہے کہ عمرہ و حج سیزن میں خواتین کے لیے حجر اسود کو بوسہ دینے کے اوقات مخصوص کیے جائیں۔تجویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر بھی خواتین کے لیے دو گھنٹے مخصوص کیے جائیں، مخصوص اوقات کار کے دوران کوئی مرد حجر اسود کے اطراف میں نہ ہو۔

تجویز کا مقصد خواتین کو حجر اسود کا بوسہ دینے کے دوران آسانی پیدا کرنا ہے، کمیٹی میں اتفاق ہونے کی صورت میں تجویز شوریٰ کونسل میں پیش کی جائے گی۔

مزید : عالمی منظر


loading...