ترک اخبارجمہوریت کے ایڈیٹر انچیف اپنے نوصحافیوں سمیت باضابطہ طور پر گرفتار

ترک اخبارجمہوریت کے ایڈیٹر انچیف اپنے نوصحافیوں سمیت باضابطہ طور پر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ(این این آئی)ترک عدالت نے اپوزیشن کے ایک اہم اخبارجمہوریت‘ کے نو اہلکاروں کو ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ۔ ان میں اخبار کے ایڈیٹر انچیف مراد سبانچو بھی شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک حکام نے باضابطہ طور پر اپوزیشن کے معتبر اخبار جمہوریت کے نو اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان میں عملے کے اراکین اور صحافی بھی شامل ہیں۔
اب ان افراد کو دہشت گردی کی دفعات کا سامنا ہے۔ ایک ترک عدالت نے ان گرفتار شدگان سے مزید تفتیش مکمل کرنے کے لیے انہیں پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ان نو گرفتارشدگان پر کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے ساتھ رابطے اور حمایت رکھنے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں امریکا میں مقیم ایردوآن مخالف جلاوطن مبلغ فتح اللہ گولن کے ساتھ رابطوں کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -