سفاک سعودی نے بھائی کو بے دردی سے قتل کردیا

سفاک سعودی نے بھائی کو بے دردی سے قتل کردیا

جدہ(این این آئی)مکہ کے محکمہ پولیس کے ترجمان کرنل ڈاکٹر عاطی القرشی نے بتایا ہے کہ تیس سالہ قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس نے اپنے سترہ سالہ بھائی کو ٹوکے کے پے درپے وار کرکے موت کے گھاٹ اتارا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس وقت وہ پولیس کی حراست میں ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ڈاکٹر قرشی نے مزید بتایا ہے کہ مبیّنہ قاتل منشیات سے متعلق مجرمانہ تاریخ کا حامل ہے اور اس کی ذہنی حالت غیر مستحکم ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...