بھارتی حکومت نے ایک اورٹی وی چینل پر پابندی عائد کردی

بھارتی حکومت نے ایک اورٹی وی چینل پر پابندی عائد کردی

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں ہندی زبان کے معروف ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی انڈیا پر حکومت کی جانب سے ایک دن کی پابندی کے بعد علاقائی زبان کے ایک چینل کو بھی ایک دن نشریات بند کرنے کے لیے نوٹس جاری کردیاگیا،میڈیارپورٹس کے مطابق مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات نے آسامی زبان کے نیوز چینل نیوز ٹائم آسام پر ایک دن کی پابندی لگائی ہے۔چینل پر یہ الزامات لگائے گئے ہیں کہ اس نے اپنے ایک پروگرام میں رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کی ۔

چینل کو موصول ہونے والے نوٹس کے مطابق اطلاعات و نشریات کی وزارت نے ایک حکم جاری کیا جس میں نیوز ٹائم آسام کو آئندہ 9 نومبر کو 24 گھنٹے کے لیے نشریات بند کرنے کو کہا گیا ہے۔الزامات کے مطابق چینل نے سنہ 2012 میں ایک خبر نشر کی تھی جس میں مبینہ طور پر وحشیانہ اور ظلم کا شکار ہونے والے ایک گھریلو نوکر کی خبر میں اس کی شناخت کو چھپایا نہیں گیا تھا۔وزارت کی ایک کمیٹی کا کہنا تھا کہ چینل پر نشر کیے جانے والے مناظر میں بچے کی رازداری اور وقار کے ساتھ سمجھوتہ کرتے ہوئے اسے نقصان پہنچایا گیا اور اسے کلنک کے طور پر دکھایا گیا۔ اس سلسلے میں چینل کو اکتوبر سنہ 2013 میں ایک شوکاز نوٹس جاری کی گئی تھی۔

مزید : عالمی منظر


loading...