امریکا کا قندوزمیں نیٹوبمباری سے شہری ہلاکتوں پر اظہارافسوس

امریکا کا قندوزمیں نیٹوبمباری سے شہری ہلاکتوں پر اظہارافسوس

کابل(این این آئی)امریکا نے افغانستان کے شہر قندوز میں نیٹو کی فضائی بمباری سے شہریوں کی ہلاکتوں پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ شہریوں کی ہلاکت ایک المیہ تھا۔ان حملوں میں کم از کم تیس شہری ہلاک اور چھبیس زخمی ہوئے تھے۔ یہ حملے امریکی افواج نے افغان فورسز کی طالبان کے خلاف کارروائی میں مدد کے لیے کیے تھے۔ ان حملوں میں طالبان کمانڈر ملا طارق اور احمد یار بھی مارے گئے تھے۔ طالبان قندوز پر قبضے کے لیے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل جان ڈبلیو نکلسن کا تحقیقات کی بابت کہنا تھاکہ میں معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتا ہوں۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ صورت حال کیا رہی تھی۔‘انہوں نے کہاکہ شہریوں کی ہلاکت ایک المیہ تھا۔

مزید : عالمی منظر


loading...