بوکوحرام کے چنگل سے ایک اورلڑکی دس ماہ کے بچے سمیت بچ نکلنے میں کامیاب

بوکوحرام کے چنگل سے ایک اورلڑکی دس ماہ کے بچے سمیت بچ نکلنے میں کامیاب

ابوجہ(این این آئی)نائجیریا کے فوجی حکام نے کہاہے کہ دو سال قبل چیبوک سے اغوا ہونے والی سکول کی طالبات میں سے ایک طالبہ مل گئی ہیں جن کے ساتھ ان کا دس ماہ کا بچہ بھی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوج کے ترجمان سنی عثمان کا کہنا تھا کہ لاپتہ لڑکی ریاست بورنو کے شمالی علاقے پولکا سے ملی ہیں۔انہوں نے کہاکہ دس ماہ کے بچے کے ہمراہ ملنے والی طالبہ کو سمبیا کے جنگلات میں بوکو حرام کے ایک اڈے سے شدت پسندوں کے نکلنے کے بعد وہاں کی جانے والی تلاشی کے دوران ملی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اب تک صرف ایک لڑکی کی رہائی کی تصدیق ہو سکی ہے جو کہ 19 سال کی تھی۔ 50 سے زائد طالبات اپنے اغوا کے روز ہی فرار میں کامیاب ہو گئی تھیں۔نائجیریا کے حکام نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اب تک بوکو حرام کی قید میں موجود 200 لڑکیوں کو بازیاب کروانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

مزید : عالمی منظر


loading...