امریکی ریاست نیو جرسی میں نامعلوم افراد کا چاقوسے حملہ،تین افرادگرفتار
نیو یارک(این این آئی) امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر چاقو کے وار کرکے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واقعہ ایسیکس کاؤنٹی میں پیش آیا۔ جہاں نا معلوم افراد نے ایک گھر کے اندر گھس کرمکینوں پر چاقو سے حملے کیا۔ واقعہ میں تین افراد ہلاک اورسات زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور حملے کی محرکات کا پتہ لگا یا جا رہا ہے