استنبول ائیرپورٹ فائرنگ کے بعد بند،دوافراد گرفتار

استنبول ائیرپورٹ فائرنگ کے بعد بند،دوافراد گرفتار

استنبول(این این آ ئی)ترکی کے اتاترک ایئرپورٹ پر فائرنگ کے بعد گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا جبکہ دوافرادبھی اس دوران گرفتارکرلیے گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق موٹرسائیکل سوار کے نہ رکنے پر پولیس نے فائرنگ کی ۔ پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی اور ایک فرار ہوگیا ہے۔پولیس نے موٹر سائیکل سوار مشکوک شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔ فرار ہونے والا دوسرا مشکوک شخص کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...