یورپی یونین پولینڈ اور ہنگری کے خلاف کچھ نہیں کر سکتی، یورپی کمیشن کے سربراہ

یورپی یونین پولینڈ اور ہنگری کے خلاف کچھ نہیں کر سکتی، یورپی کمیشن کے سربراہ

برسلز (اے پی پی) یورپی کمیشن کے سربراہ ژاں کلود ینکر نے کہا ہے کہ پولینڈ اور ہنگری میں قائم ہونے والی مطلق العنان حکومتوں کے خلاف یورپی یونین تادیبی کارروائی کے اختیار سے بظاہر محروم دکھائی دیتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دونوں ملکوں میں قائم ہونے والی دائیں بازو کی حکومتوں کے سخت کنٹرول پر بین الاقوامی سطح پر مذمت و تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ یورپی یونین کمیشن کے سربراہ نے بیلجیم کے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یونین کے چارٹر کی شق سات کے تحت کوئی کارروائی ممکن نہیں کیوں کہ رکن ریاستیں شکایت درج کرانے پر تیار نہیں ہیں۔ یورپی یونین نے پولش حکومت کے خلاف کارروائی شروع کر رکھی ہے اور اِس کی تکمیل پر امکاناً پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...