اٹلی میں ریفرنڈم کیخلاف مظاہرہ، نوجوان پولیس سے الجھ پڑے

اٹلی میں ریفرنڈم کیخلاف مظاہرہ، نوجوان پولیس سے الجھ پڑے

فلورنس(این این آئی)اٹلی کے شہر فلورنس میں چار دسمبر کو ہونے والے ریفرنڈم کے خلاف مظاہرہ کرنے والے نوجوان پولیس سے الجھ پڑے ۔پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرین آئینی اصلاحات کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔ مظاہرین ڈیموکریٹک پارٹی کے سالانہ کنونشن کی طرف جانا چاہ رہے تھے، جہاں وزیر اعظم بھی موجود تھے۔پولیس کے روکنے پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ا س موقع پر پولیس نے آسو گیس کی شیلنگ کی اورکریکر بھی پھینکے ۔

پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا ۔ آئینی اصلاحات کے لیے چار دسمبر کو ہونے والا ریفرنڈم وزیراعظم میٹیو رینزی کے مستقبل کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...