بریگزٹ کا راستہ مت روکیں، برطانوی وزیراعظم کی اراکین پارلیمنٹ کو انتباہ

بریگزٹ کا راستہ مت روکیں، برطانوی وزیراعظم کی اراکین پارلیمنٹ کو انتباہ

لندن(این این آئی)برطانیہ کی خاتون وزیراعظم ٹریزا مَے نے اراکین پارلیمنٹ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ بریگزٹ کی قرارداد کا راستہ مت روکیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں برطانوی وزیراعظم ٹریزا مَے نے پارلیمنٹ کے ممبران پر واضح کیا کہ جون کے ریفرنڈم کا نتیجہ واضح اور قانونی ہے لہذا اراکین پر عوامی رائے کا احترام کرنا لازم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ضروری ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ تمام معاملات کو نظام الاوقات میں طے کر لیا جائے۔ وزیراعظم کو برطانوی ہائی کورٹ نے پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر یورپی یونین کو خیرباد کہنے سے روک دیا ہے۔ ٹریزا مَے کی حکومت منگل کے روز ملکی سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...