ہانگ کانگ کے سیاسی تنازعے میں مداخلت ناگزیر ہو گئی ہے، چینی دستوری پینل

ہانگ کانگ کے سیاسی تنازعے میں مداخلت ناگزیر ہو گئی ہے، چینی دستوری پینل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(این این آئی)چین کے ایک اعلیٰ دستوری پینل نے تجویز کیا ہے کہ ہانگ کانگ کے سیاسی تنازعے میں بیجنگ کی مداخلت ناگزیر ہو گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پینل کا خیال ہے کہ اس مداخلت کے بغیر علیحدگی پسندی کے رجحان کا خاتمہ ممکن نہیں۔ نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں واضح کیا گیا کہ بیجنگ حکومت کو ہانگ کانگ کے چیلنجز کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ اْس کی حاکمیت کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ پینل نے مزید کہا کہ ہانگ کانگ کے پارلیمانی اراکین کے الفاظ اور ایکشن چین کی قومی سلامتی کے لییخطرہ ہیں۔ بیجنگ حکومت اور ہانگ کانگ میں سیاسی تنازعے کی وجہ چین مخالف جذبات کی افزائش ہے۔

مزید :

عالمی منظر -