نائجیریا میں شعیہ اکثریتی جماعت ایم آئی این پر پابندی عائد
ابوجہ(این این آئی)شمالی نائجیریا سعودی عرب اور ایران کی پراکسی جنگ کا تازہ ترین میدان بن گیا ، اس علاقے میں ان دو ممالک کے حامیوں کے درمیان شدید جھڑپیں دیکھنے میں آ رہی ہیں جبکہ ریاستی حکومت کادونا نے شیعہ اکثریتی جماعت آئی ایم این کو سلامتی کے لیے خطرہ قراردیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی ،میڈیارپورٹس کے مطابق عزالہ تحریک سے تعلق رکھنے والے افراد، جن کی پشت پر سعودی عرب ہے، نے گزشتہ ماہ اسلامک موومنٹ اِن نائجیریا کے حمایتیوں پر حملہ کیا تھا۔ آئی ایم این کا جھکاؤ شیعہ اکثریتی ملک ایران کی طرف ہے۔مسلم اکثریتی ملک نائجیریا میں فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ خاص طور پر کادونا میں صورت حال انتہائی خراب ہے۔ علاقے کی حکومت آئی ایم این کو سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اسے غیر قانونی تنظیم قرار دے دیا ۔