سپین کی علیحدگی پسند گروپ ای ٹی اے کا اہم رہنما کی فرانس میں گرفتارکی تصدیق

سپین کی علیحدگی پسند گروپ ای ٹی اے کا اہم رہنما کی فرانس میں گرفتارکی تصدیق

میڈرڈ(اے پی پی) ہسپانوی حکام نے تصدیق کی ہے کہ باسک علاقے کے مسلح علیحدگی پسند گروپ ای ٹی اے کے اہم رہنما کو جنوبی مغربی فرانس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپانوی وزارت داخلہ کے مطابق ابھی اِس آپریشن کا سلسلہ جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کی توقع ہے۔ مخبری پر کیے گئے آپریشن میں فرانس کی داخلی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹس اورسپین کی پولیس شامل تھی۔ گرفتار ہونے والے رہنما کا نام میکیل اراسٹورزا بتایا گیا ہے۔ ہسپانوی پولیس کے مطابق 64 سالہ اراسٹورزا علیحدگی پسند گروپ ای ٹی اے میں سب سے اہم لیڈر ہے اور وہ کئی برسوں سے سپین کے سکیورٹی حکام کو مطلوب ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...