داعش کے جنگجؤوں کو زندگی چاہیئے تو ہتھیار ڈال دیں، عراقی وزیراعظم

داعش کے جنگجؤوں کو زندگی چاہیئے تو ہتھیار ڈال دیں، عراقی وزیراعظم

بغداد (اے پی پی) عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے نام داعش کے جنگجوؤں سے کہا ہے کہ اگر وہ زندہ رہنا چاہتے ہیں تو اپنے ہتھیار ڈال دیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر اعظم حیدر العبادی نے موصل شہر کے مشرقی مورچے کے دورے کے دوران یہ باتیں کہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکوت کی قیادت والی فوجیں نہ تو واپسی کی راہ اختیار کریں گی اور نہ ہی ٹوٹیں گی۔انھوں نے کہا کہ موصل کے عوام کے لیے ہمارا پیغام یہ ہے کہ ہم آپ کو جلد ہی آزاد کرا لیں گے۔انھوں نے کہا کہ داعش کو میرا پیغام ہے کہ اگر وہ اپنی جان کی امان چاہتے ہیں تو انھیں ہتھیار ڈال دینے چاہیءں۔فوج کا کہنا ہے کہ شدید مزاحمت کے باوجود حکومتی افواج نے موصل سے 15 کلومیٹر جنوب میں دریائے دجلہ کے پاس آباد قصبے حمام العلیل پر قبضہ کر لیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...