جاپان اور بھارت متنازعہ سول جوہری معاہدے پر جمعہ کو دستخط کرینگے

جاپان اور بھارت متنازعہ سول جوہری معاہدے پر جمعہ کو دستخط کرینگے

ٹوکیو(این این آئی)بھارت اور جاپان کے رہنما اگلے ہفتے کے دوران متنازعہ سول جوہری ڈیل پر دستخط کر دیں گے۔ جمعہ کو بھارتی وزیراعظم جاپان کے دورے پر ٹوکیو پہنچیں گے۔ سول جوہری معاہدے پر نریندر مودی اور جاپانی وزیراعظم شینزو آبے دستخط کریں گے۔ ایک جاپانی اخبار یومیوری شمبْون کے مطابق اِس ڈیل کے بعد جاپان اپنی جوہری ٹیکنالوجی برصغیر میں ایکسپورٹ کر سکے گا۔ ڈیل کے تحت اگر بھارت جوہری تجربہ کرے گا تو جاپان کی جانب سے جوہری سامان کی فراہمی روک دی جائے گی۔ اس کے علاوہ کئی اقتصادی سمجھوتوں کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔ جاپانی وزیراعظم نے گزشتہ برس دسمبر میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔

مزید : عالمی منظر


loading...