جہادیوں نے انسانی ڈھالیں کھڑی کر رکھی ہیں، عراقی فوج

جہادیوں نے انسانی ڈھالیں کھڑی کر رکھی ہیں، عراقی فوج

موصل(این این آئی)موصل شہر کا قبضہ چھڑانے کی مہم میں عراقی فوج کو سویلین کی کھڑی دیواروں کا سامنا ہے۔ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے عسکریت پسند عراقی فوج کا سامنا کرتے ہوئے اپنے آگے عام شہریوں کو بھی کھڑا کیے ہوئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیا ن میں عراقی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل مہناد التمیمی نے یہ بھی کہا کہ فوج کی یپش قدمی انتہائی سست ہے اور اْس کی وجہ جہادیوں کا وسیع دفاعی نظام ہے۔ عراقی فوجی کمانڈرز شہریوں کی موجودگی کی وجہ سے امریکی عسکری اتحاد کو فضائی حملوں کی درخواست کرنے سے گریز کر رہی ہے۔ فوج موصل شہر کی مشرقی بلدیاتی حدود میں منگل کو داخل ہوئی تھی اور محض ایک کلومیٹر اندر داخل ہو سکی ہے۔ جنوبی سمت سے عراقی فوج شہر کے مرکز سے بیس کلومیٹر دور ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...