غزنی میں طلبان کے حملوں میں متعدد ہلاک و زخمی، کابل میں آسٹریلوی خاتون اغوا

غزنی میں طلبان کے حملوں میں متعدد ہلاک و زخمی، کابل میں آسٹریلوی خاتون اغوا

کابل (اے پی پی) افغانستان کے جنوبی صوبہ غزنی میں طالبان کے مربوط حملوں میں متعدد افراد ہلاک وزخمی ہوگئے، ننگرہار میں طالبان کے خلاف آپریشن میں شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،ہ فرح میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں کمانڈر سمیت 5طالبان ہلاک ہوگئے،کابل میں نامعلوم افراد نے آسٹریلوی خاتون کو اغواء کرلیا۔افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سینکڑوں طالبان نے غزنی میں مربوط حملے کئے ،اس دوران دو خودکش حملہ آوروں نے اپنے جسموں سے بندھے بارودی مواد کو دھماکے سے اڑا دیا ،ایک دھماکہ ضلعی آفس کمپلیکس کے قریب ہوا جس میں پبلک آرڈر پولیس کمانڈر ہلاک اور5دیگر افراد زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی فورسزکی جوابی کارروائی میں ایک 6طالبان ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق طالبان اورسیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مشرقی صوبہ ننگرہار میں طالبان کے خلاف آپریشن میں شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔مغربی صوبہ فرح میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں کمانڈرسمیت 5طالبان ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق ڈرون حملہ ضلع خاک سفید میں کیا گیا جس میں طالبان کو نشانہ بنایا گیا۔صوبہ غورمیں شدت پسند تنظیم داعش نے 7مقامی کاشت کاروں کو اغواء کرلیا۔یہ واقعہ ایسے وقت میں ہواہے جب افغان صدر علاقہ کا دورہ کررہے ہیں۔دارالحکومت کابل میں نامعلوم افراد نے آسٹریلوی خاتون کو اغواء کرلیا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق مذکورہ خاتون ایک غیرسرکاری تنظیم میں کام کررہی تھی اورانہیں قلعہ فتح اللہ کے قریب سے اغواء کیا گیا۔حکام کے مطابق ابھی تک کسی تنظیم یا گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اوران کی تلاش کا کام جاری ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...