افغانستان میں 45ہزار جنگجو مصروف عمل، 20فیصد غیر ملکی ہیں: اقوام متحدہ

افغانستان میں 45ہزار جنگجو مصروف عمل، 20فیصد غیر ملکی ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ماہرین نے کہاہے کہ افغانستان میں تقریباً 45ہزار جنگجو مصروف عمل ہیں جن میں سے 20فیصد غیرملکی ہے۔یہ بات اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے ،یہ رپورٹ سلامتی کونسل میں داخل کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ملا اختر منصور کے دور میں طالبان اورالقاعدہ کے درمیان روابط میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ طالبان کی موجودہ قیادت کے دورمیں القاعدہ اورطالبان کے درمیان روابط موجودہے۔رپورٹ کے مطابق افغانستان میں داعش کی قوت میں کمی آئی ہے۔قبل ازیں روسی صدر کے خصوصی ایلچی نے کہاتھا کہ افغانستان میں داعش کے ارکان کی تعداد 10ہزار کے لگ بھگ ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...