امریکہ بھارت اقتصادی راہداری اور خطے میں چین کا کردار محدود نہیں کرسکتے :پیڑفرانکوپین

امریکہ بھارت اقتصادی راہداری اور خطے میں چین کا کردار محدود نہیں کرسکتے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)’’ون بیلٹ ون روڈ‘‘ کے مصنف معروف تاریخ دان آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر پیٹر فرانکو پین نے کہا ہے کہ سی پیک پوری دنیا کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا،امریکہ اور بھارت کی روکنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کتاب’’ ون بیلٹ ون روڈ‘‘ کے مصنف معروف تاریخ دان آکسفورڈیونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر پیٹر فرانکو پین نے کہا ہے کہ چین کا ون بیلٹ منصوبہ دنیا کی تاریخ بننے جارہا ہے، امریکا اور بھارت کی پاک چین اقتصادی راہداری کو روکنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔دنیا کے ممتاز تاریخ دانوں نے بھی تسلیم کر لیا ہے کہ اقتصادی راہداری صرف پاکستان کیلئے ہی نہیں پوری دنیا کیلئے گیم چنجر ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ امریکا اور بھارت کی پاک چین اقتصادی راہداری روکنے اور خطے میں چین کا کردار محدود کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، چین پاکستان کو صدیوں کے بحران سے نکالنے کا راستہ ہو گا تاہم اس سب کا دار و مدار پاکستان کی صلاحیت اور سیاسی حالات پر ہے۔

مزید :

صفحہ اول -