عمران سے نکاح 8جنوری 2015 نہیں 31اکتوبر 2014کو ہوا،ریحام خان

عمران سے نکاح 8جنوری 2015 نہیں 31اکتوبر 2014کو ہوا،ریحام خان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ اور معرو ف صحافی ریحام خان نے انکشاف کیاہے کہ ان کا عمران خان سے نکاح 8جنوری 2015کو نہیں بلکہ 31اکتوبر 2014اور اسلامی تاریخ کے مطابق 7محرم کو ہوا ہے۔نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق ریحام خان کا کہناتھا کہ شادی کی پہلی سالگرہ پر تحفہ مانگا تو عمران خان نے 31 اکتوبر 2015 کو شادی کی سالگرہ کے دن طلاق دیدی،انہوں نے کہا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتی تھیں کہ نکاح کو اتنے عرصے پوشیدہ رکھا جائے گا، دوبارہ نکاح کی تقریب صرف فوٹو سیشن کیلئے تھی، شادی کی خبر تھرڈ پارٹی نے لیک کی۔ریحام خان کے ان انکشافات کے باعث قاضی مفتی سعید کی جانب سے دیئے گئے بیان سے متعلق سوالات اٹھ گئے ہیں کیونکہ انہوں نے کہا تھا کہ سات محرم یعنی اکتیس اکتوبر دو ہزار چودہ کو نکاح ہوا۔ لیکن انہوں نے آٹھ جنوری دو ہزار پندرہ کو کہا تھا کہ ابھی ابھی نکاح ہوا ہے۔ دو سری جانب عمران خان بھی 31دسمبر 2014تک شادی سے انکار کرتے رہے ،اور عمران خان نے ٹویٹ بھی کیا تھا جس میں انہو ں نے کہا کہ میڈیا میں ان کی شادی کے معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہاہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں کل پاناما لیکس کیس کے معاملے کی سماعت ہونے جارہی ہے اور اس حوالے سے عمران خان نے بھی سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیاہے جبکہ اسی دوران ریحام خان ایک بار پھر سرگرم ہو گئیں ہیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...