حضرت غوث بہاء الدین زکریا ؒ کے 777 ویں 3 روزہ عرس کی تقریبات شروع

حضرت غوث بہاء الدین زکریا ؒ کے 777 ویں 3 روزہ عرس کی تقریبات شروع

ملتان (سٹی رپورٹر) برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحا نی پیشو ا حضرت غوث بہا ؤ الدین زکریا ملتانی کے 777واں سالانہ تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات درگاہ عالیہ حضرت غوث بہاؤ الدین زکریاملتانی پرشروع ہو گئی ہیں عرس کی تقریبات کاآغاز درگاہ عالیہ کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے مزار کو غسل دیکر کیااس موقع پر مخدوم مرید حسین قریشی ،مخدوم وجاہت حسین گیلانی ، مخدوم زادہ زین حسین قریشی ، مخدوم شاہ حسین قریشی بھی انکے ہمراہ تھے غسل کے بعد مزار شریف پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی غسل کے بعد احاطہ دربار میں قومی زکریا کانفرنس منعقد کی گئی جس کی صدارت سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کی اس موقع ،مفتی غلام مصطفی رضوی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل، ڈاکٹر صدیق خان قادری ، علامہ فاروق خا ن سعیدی،مفتی ہدایت اللہ پسروری ،،زونل ایڈمنسٹریٹراوقاف شاہد حمید ورک، ممبر قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر ، ممبر قومی اسمبلی سید کاظم علی شاہ ، سابق صوبائی وزیر سندھ علیم عادل شیخ ، ممبر صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری ،بریگیڈےئر مقصود حسین قریشی ، علامہ حافظ فارو ق خان سعیدی ، قاری عبد الغٖار بقشبندی، ڈاکٹر الطاف حسین قریشی ،پیر معین الدین ریاض قریشی ،علامہ رمضان شاہ فیضی ، حاجی مختار احمد انصاری ، قاری سعید نقشبندی ،بشیر احمد نقشبندی ، زونل خطیب اوقاف مفتی زبیر احمد نقشبندی ،محمد ارشد صدیقی ، میاں جمیل احمد ، پیر شیخ اعجاز علی قادری ، ڈاکٹر آصف الطاف قریشی ، پیر ظہور حسین قریشی ، پیر سید عابد حسین شاہ ، پیر حسن اختر قریشی ، سردا ر حاکم علی ، رانا عبدالجبار ، سرورپلی، ملک مشتاق، ڈاکٹر محمد علی ، سمیت دیگر نے بھی شرکت کی دریں اثناں عرس کے دوسرے روز کی تقریب آج صبح 10بجے درگاہ عالیہ پر شروع ہو نگی قومی ذکریاکانفرنس کی صدارت سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کرینگے جبکہ مہمان خصوصی مفتی محمد رمضان سیالوی ہو نگے جبکہ عرس کی آخری نشست کل بروز منگل ہو گی اس موقع پر منعقدہ قومی ذکریا کانفرنس میں علامہ سید مظہر سعید کاظمی شاہ ،سمیت دیگر علماء کرام شرکت کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...