چیف جسٹس ہائیکورٹ کابہاولپور بار کی عمارت کی تعمیرنو 15رو ز میں شروع کرنے کا حکم

چیف جسٹس ہائیکورٹ کابہاولپور بار کی عمارت کی تعمیرنو 15رو ز میں شروع کرنے کا ...

بہاول پور (نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے احکامات جاری کئے ہیں کہ لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ کی بار کی عمارت کی از سر نوتعمیر کا کام اگلے 15رو ز میں شروع کیا جائے اور اس سلسلہ میں انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کے سینئر جج مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔یہ احکامات انہوں نے نور محل بہاول پور میں لاہور ہائی کورٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے دیئے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بار کے اراکین کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے یہ اقدامات انتہائی ناگزیر ہیں اور اس سلسلہ میں انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو بعد میں مکمل کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...