سی پیک منصوبے میں کسی صوبے کیساتھ زیادتی نہیں ہوئی،احسن اقبال

سی پیک منصوبے میں کسی صوبے کیساتھ زیادتی نہیں ہوئی،احسن اقبال

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سی پیک کے معاملے پر عدالت جانے کا فیصلہ خود کے پی کے لئے مشکلات پیدا کرنے کا باعث بنے گا ،مغربی روٹ پر زور و شور سے کام جاری ہے ، گوادر تا کوئٹہ شاہراہ وقت سے پہلے مکمل کر لی گئی ہے،سی پیک میں کسی صوبے کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی،سی پیک جیسے اہم قومی منصوبے کو جماعتی اور علاقائی مفادات کے لئے استعمال کرنا نامناسب ہے۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سی پیک کے معاملے پر عدالت جانے کا فیصلہ خود کے پی کے لئے مشکلات پیدا کرنے کا باعث بنے گا ۔انہوں نے کہاکہ بیرونی سرمایہ کاری عدالتوں کے ذریعہ راغب نہیں ہوتی، الٹا کتراتی ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ 29 اگست کو وزیر اعلی کے پی سی پیک سمٹ میں اسکی پرزور حمایت کر کے اچانک کیسے پھر گئے؟ ۔

احسن اقبال

مزید : صفحہ آخر


loading...