سجادہ نشین کا تنازع‘شاہ محمود قریشی اور مرید حسین قریشی میں تلخ کلامی

سجادہ نشین کا تنازع‘شاہ محمود قریشی اور مرید حسین قریشی میں تلخ کلامی

ملتان (سٹی رپورٹر) قریش خاندان میں سجادہ نشینی کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے مخدوم مرید حسین قریشی نے اپنے بڑے بھائی مخدوم شا ہ محمودحسین قریشی کی صدارت میں ہونے والی عرس کی تقریبات میں شرکت نہ کی بلکہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی صدارت میں منعقد ہونے والی عر س کی تقریبات سے قبل ہی مخدوم مرید حسین قریشی نے درگاہ حضرت غو ث بہا ؤ الدین ذکریا ملتانی پر حاضری دے کر پھولوں کی چادر چڑھائی اور اس کے بعد زائرین کے سامنے بنا اسٹیج پر جا کر بیٹھ گئے جہاں انہوں نے زائرین سے خطاب اور اانہیں عرس کی تقریبات میں شریک ہونے کے شرعی مسئلے پر گفتگو کی جب مخدوم شاہ محمود حسین قریشی مزار شریف کو غسل دینے کے لئے آئے تو مخدوم مرید بھی اسٹیج سے اٹھ کر مزار شریف پر چلے گئے جب مخدوم شاہ محمو دحسین قریشی نے مخدوم مریدحسین کی چڑھائی ہوئی پھولوں کی چادر ہٹائی تو مخدوم مرید غصے میںآگئے جس پر مخدوم شاہ محمود حسین قریشی اور مخدوم مریدحسین قریشی کے مابین تلخ کلامی شروع ہو گئی جس پر بریگیڈےئر مقصود قریشی نے مداخلت کرکے خاموشی کرائی دریں اثناں جب مخدوم شاہ محمود حسین قریشی مزار کو غسل دے رہے تھے تو مخدوم مرید حسین قریشی نے بھی اپنا بیٹا مخدوم شاہ حسین قریشی کو غسل کے لئے مزار پر چڑھا دیا واضع رہے کہ دونوں میں گذشتہ کئی سالوں سے تنازعہ چل رہاہے۔

تلخ کلامی

مزید : صفحہ آخر


loading...