شفاف احتساب ملک کی سب سے بڑی ضرورت ہے،چوہدری سرور

شفاف احتساب ملک کی سب سے بڑی ضرورت ہے،چوہدری سرور

لاہور(نمائندہ خصوصی) سابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ شفاف احتساب اس ملک کی سب سے بڑی ضرروت ہے، پانامہ لیکس تحقیقات کی راہ میں رکاوٹوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا ،ہم ملک میں جمہو ریت کو مضبوط اور آئین وقانون کی حکمرانی چاہتے ہیں جو شفاف احتساب کے بغیر ممکن نہیں ،ملک میں کوئی بھی قانون اور احتساب بالاتر نہیں ہو ناچاہیے ۔ اتوار کے روز پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ساچوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہمارا مشن اس ملک میں حقیقی جمہو ریت کے ساتھ آئین وقانون کی حکمرانی قائم کر نا ہے ۔پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کاکردار انتہائی اہم ہے مگر کچھ لوگ تحقیقات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ایسے لوگوں کو کسی صورت کا میاب نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک سے کر پشن ختم ہو جائے تواس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکتا ہے اور شفاف احتساب اس ملک کی سب سے بڑی ضرروت ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...