پیپلز پارٹی کو ڈاکٹر عاصم کے معاملے میں حقائق قوم کے سامنے لانے چاہئیں: حافظ نعیم الرحمان

پیپلز پارٹی کو ڈاکٹر عاصم کے معاملے میں حقائق قوم کے سامنے لانے چاہئیں: حافظ ...

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ڈاکٹر عاصم کے معاملے میں حقائق قوم کے سامنے لانے چاہیے تاکہ پتا چلے کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی رہائی کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں ہوئی ہے۔دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں ابھی بہت سارا اسلحہ موجود ہے جس کو پکڑا جانا بہت ضروری ہے،نیٹو کے کئی کنٹینرز غائب ہوئے تھے،پیپلز پارٹی کو ڈاکٹر عاصم کے معاملے میں حقائق قوم کے سامنے لانے چاہیے تاکہ پتا چلے کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی رہائی کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا ڈھانچہ مافیائی سٹائل کا ہے،مجھے لگتا ہے کہ ایم کیو ایم لندن اور ایم کیو ایم پاکستان ایک ہیں،دونوں ایک دوسرے کو الگ نہیں کرسکتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...