بلاول بھٹوکے دورہ پنجاب کا شیڈول مرتب کرنے کیلئے مشاورت شروع

بلاول بھٹوکے دورہ پنجاب کا شیڈول مرتب کرنے کیلئے مشاورت شروع
 بلاول بھٹوکے دورہ پنجاب کا شیڈول مرتب کرنے کیلئے مشاورت شروع

  


 لاہور (این این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے دورہ پنجاب کے شیڈول کو مرتب کرنے کیلئے مشاورت شروع کر دی گئی ،بلاول بھٹونومبر کے دوسرے ہفتے پنجاب کے دورہ کے دوران جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹرمنصورہ اور منہاج القرآن کا دورہ بھی متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کے ایک ہفتے پر محیط دورہ پنجاب کیلئے شیڈول مرتب کیا جارہا ہے جس کیلئے رہنماؤں نے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ پی پی کے چیئرمین اپنے دورہ کے دوران پارٹی کے تنظیمی امور نمٹانے کے ساتھ کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ جبکہ اس دوران وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب کیلئے پارٹی عہدیداروں کے ناموں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک اور جماعت اسلامی نے بلاول بھٹو کو دورے کی دعوت دے رکھی ہے اوراس بات کا قوی امکان ہے کہ بلاول بھٹو منہاج القرآن اورجماعت اسلامی کے مرکز منصورہ کا دورہ بھی کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے دسمبر تک تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔

بلاول/شیڈول

مزید : صفحہ اول


loading...