حکومت نے ٹیکس معلومات کے تبادلے کیلئے 9ممالک کو خطوط لکھ دیئے

حکومت نے ٹیکس معلومات کے تبادلے کیلئے 9ممالک کو خطوط لکھ دیئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان نے ٹیکس معلومات کے حصول کیلئے 9 ممالک کو خطوط لکھ دئیے ہیں۔ایف بی آرحکام کے مطابق وزرارت خارجہ کے ذریعے انگولا، موریشس، جرمنی، برٹش ورجن آئی لینڈز،سیشلیس، نیو اور سموا، جرسی، پاناما اور بہاماس آئی لینڈز کو خطوط لکھے گئے ہیں۔ جن ممالک کو خطوط لکھے گئے ہیں یہ تمام ایسے ممالک ہیں جو دنیا بھر میں ٹیکس چوروں کیلئے جنت کا درجہ رکھتے ہیں۔ایف بی آر حکام نے مزید بتایا کہ وزارت خارجہ ان ممالک سے معلومات لینے کی کوشش کر رہی ہے تاہم پاکستان کا ان ممالک سے معلومات کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔ ان ممالک کی جانب سے ٹیکس چوری سے متعلق جواب آنے پر کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

مزید : صفحہ اول


loading...